hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29998

.

ابن أبي شيبة

29998
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ قَالَ : حدَّثَنَی رَجُلٌ قِبَلَ الْجَمَاجِمِ مِنْ أَہْلِ الْمَسَاجِدِ قَالَ : أُخْبِرْت أَنَّ عِیسَی ابْنَ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلامُ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ أَصْبَحْت لاَ أَمْلِکُ لِنَفْسِی مَا أَرْجُو، وَلا أَسْتَطِیعُ عنہا دَفْعَ مَا أَکْرَہُ ، وَأَصْبَحَ الْخَیْرُ بِیَدِ غَیْرِی، وَأَصْبَحْتُ مُرْتَہِنًا بِمَا کَسَبْت، فَلا فَقِیرَ أَفْقَرُ مِنِّی ، فَلا تَجْعَلْ مُصِیبَتِی فِی دِینِی ، وَلا تَجْعَلَ الدُّنْیَا أَکْبَرَ ہَمِّی ، وَلا تُسَلِّطْ عَلَیَّ مَنْ لاَ یَرْحَمُنِی۔
(٢٩٩٩٩) حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ جنگ جماجم سے پہلے مسجد والوں میں سے ایک آدمی نے مجھے بیان کیا کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) یوں دعا فرماتے تھے : اے اللہ ! میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ میں اپنے نفس کے لیے اس چیز کا مالک نہیں جس میں پسند کرتا ہوں، اور نہ میں طاقت رکھتا ہوں اس چیز کو دور کرنے کی جس کو میں ناپسند کرتا ہوں، اور بھلائی و خیر نے میرے غیر کے قبضہ میں صبح کی ہے۔ اور میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ جو کچھ کھایا ہے وہ رہن رکھا گیا ہے، پس کوئی فقیر ایسا نہیں جو مجھ سے زیادہ فقر میں مبتلا ہو پس تو میرے دین کے معاملہ میں مجھے مصیبت میں مت ڈال، اور نہ ہی دنیا کو میرا سب سے بڑا غم بنا۔ اور مجھ پر مسلط نہ فرما اس شخص کو جو مجھ پر رحم نہ کرے۔