hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30002

.

ابن أبي شيبة

30002
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ: حدَّثَنَی عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ الْمُکْتِبِ ، عَن طَلِیقِ بْنِ قَیْسٍ الْحَنَفِیِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ فِی دُعَائِہِ: رَبِّ أَعِنی، وَلا تَعُنْ عَلَی ، وَانْصُرْنِی ، وَلا تَنْصُرْ عَلَی وَامْکُرْ لِی ، وَلا تَمْکُرْ عَلَی ، وَاہْدِنِی وَیَسِّرَ الْہُدَی لِیْ وَانْصُرْنِی عَلَی مَنْ بَغَی عَلَی ، رَبِّ اجْعَلْنِی لَکَ شَکَّارًا لَکَ ذَکَّارًا لَکَ رَہَّابًا لَکَ مُطِیعًا ، إلَیْک مُخْبِتًا، إلَیْک أَوَّاہًا مُنِیبًا، رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِی، وَاغْسِلْ حَوْبَتِی، وَأَجِبْ دَعْوَتِی، وَاہْدِ قَلْبِی، وَثَبِّتْ حُجَّتِی، وَسَدِّدْ لِسَانِی، وَاسْلُلْ سَخِیمَۃَ قَلْبِی۔ (ابوداؤد ۱۵۰۵۔ ترمذی ۳۵۵۱)
(٣٠٠٠٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی دعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے : اے میرے رب ! میری مدد فرما ، اور میرے خلاف مدد مت فرما، اور میری نصرت فرما اور میرے خلاف نصرت مت فرما۔ اور میرے حق میں تدبیر فرما اور میرے خلاف تدبیر مت فرما۔ اور مجھے ہدایت عطا فرما۔ اور ہدایت کو میرے لیے آسان فرما۔ اور میری نصرت فرما اس شخص کے خلاف جو مجھ پر سرکشی کرے۔ اے میرے رب ! تو مجھے بنا دے اپنی ذات کا بہت شکر ادا کرنے والا، اور بہت ذکر کرنے والا تیری ذات کا، اور تجھ سے بہت ڈرنے والا، اور اپنا فرمان بردار اپنی طرف عاجزی و انکساری کرنے والا، اپنی طرف دعا کرنے والا اور رجوع کرنے والا، اے میرے رب ! میری توبہ کو قبول فرما۔ اور میرے گناہوں کو دھو دے، اور میری دعاکو قبول فرما۔ اور میرے دل کو ہدایت عطا فرما، اور میری دلیل کو مضبوط فرما دے۔ اور میری زبان کو سیدھا کر دے۔ اور میرے دل کے کینہ و بغض کو ختم فرما دے۔