hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30006

.

ابن أبي شيبة

30006
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۰۷) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَن سَعِیدٍ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْعَلائِ ، عَن عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ وَامْرَأَۃٍ مِنْ قَیْسٍ أَنَّہُمَا سَمِعَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحَدُہُمَا : سَمِعْتہ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی وَخَطَایَایَ وَعَمْدِی ، وَقَالَ الآخَرُ : سَمِعْتہ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْتَہْدِیک لأَرْشَدِ أَمْرِی ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِی۔ (احمد ۲۱۔ ابن حبان ۹۰۱)
(٣٠٠٠٧) حضرت عثمان بن أبی العاص اور قبیلہ قیس کی عورت سے مروی ہے ، ان دونوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سُنا ہے، ان میں سے ایک نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما اور میرے بھول کر اور جان بوجھ کر کیے جانے والے گناہوں کی بھی مغفرت فرما۔ اور دوسرے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے۔ اے اللہ ! میں تجھ ہی سے اپنے درست معاملہ کے لیے ہدایت طلب کرتا ہوں۔ اور میں تیری ہی پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے۔