hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30007

.

ابن أبي شيبة

30007
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۰۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی رِشْدِینَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَن جُوَیْرِیَۃَ قَالَتْ : مَرَّ بِہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلاۃَ الْغَدَاۃِ ، أَوْ بَعْدَ مَا صَلَّی الْغَدَاۃَ ، وَہِیَ تَذْکُرُ اللَّہَ ، فَرَجَعَ حِینَ ارْتَفَعَ النَّہَارُ ، أَوْ قَالَ : انْتَصَفَ النَّہَارُ وَہِیَ کَذَلِکَ ، فَقَالَ : لَقَدْ قُلْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَنْکِ أَرْبَعَ کَلِمَاتٍ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ہِیَ أَکْثَرُ وَأَرْجَحُ ، أَوْ أَوْزَنُ مِمَّا قُلْتِ : سُبْحَانَ اللہِ عَدَدَ خَلْقِہِ ، سُبْحَانَ اللہِ رِضَا نَفْسِہِ ، سُبْحَانَ اللہِ زِنَۃَ عَرْشِہِ ، سُبْحَانَ اللہِ مِدَادَ کَلِمَاتِہِ۔ (مسلم ۷۹۔ ترمذی ۳۵۵۵)
(٣٠٠٠٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضرت ام المؤمنین حضرت جویریہ نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس سے گزرے صبح کی نماز کے وقت یا صبح کی نماز پڑھنے کے بعد اس حال میں کہ میں اللہ کا ذکر کر رہی تھی۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس لوٹے جب دن نکل آیا ، یا یوں فرمایا : جب نصف دن گزر گیا اور آپ اسی حالت میں تھیں۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب میں تمہارے پاس سے اٹھا تو میں نے چار کلمات تین مرتبہ پڑھے جو ثواب میں بہت زیادہ اور راجح ہیں یا یوں فرمایا؛ وہ وزن میں بہت بھاری ہیں اس سے جو کلمات تم نے پڑھے ۔ اور وہ یہ ہیں : اللہ کی پاکی ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے بقدر، اللہ کی پاکی ہے اس کی خوشنودی کے لیے، اللہ ہی کی پاکی ہے اس کے عرش کے وزن کے بقدر، اللہ کی پاکی ہے اس کے کلمات کی روشنائی کے بقدر۔