hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30013

.

ابن أبي شيبة

30013
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۱۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ قَالَ : جعلَنِی عَلِیٌّ خَلْفَہُ ، ثُمَّ سَارَ فِی جَانِبِ الْحَرَّۃِ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ : اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی ، إِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ أَحَدٌ غَیْرُک ، ثُمَّ الْتَفَتَ إلَیَّ فَضَحِکَ ، قُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، اسْتِغْفَارُک رَبَّک ، وَالْتِفَاتُک إلَیَّ تَضْحَکُ ؟ قَالَ: حَمَلَنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَلْفَہُ ، ثُمَّ سَارَ بِی إِلَی جَانِبِ الْحَرَّۃِ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی إِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ أَحَدٌ غَیْرُک ، ثُمَّ الْتَفَتَ إلَیَّ فَضَحِکَ ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، اسْتِغْفَارُک رَبَّک وَالْتِفَاتُک إلَیَّ تَضْحَکُ ؟ قَالَ ضَحِکْت لِضَحِکِ رَبِّی لِعَجَبِہِ لِعَبْدِہِ ، أَنَّہُ یَعْلَمُ أَنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ أَحَدٌ غَیْرُہُ۔ (ابوداؤد ۲۵۹۵۔ ترمذی ۳۴۴۶)
(٣٠٠١٤) حضرت علی بن ربیعہ ارشاد فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین نے مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا پھر حرہ مقام کی جانب چلنے لگے پھر اپنا سر آسمان کی طرف بلند کیا اور یہ دعا پڑھی : میرے گناہوں کی بخشش فرما : بیشک تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کی بخشش نہیں کرسکتا۔ پھر وہ میری طرف متوجہ ہو کر ہنسنے لگے۔ اس پر میں نے کہا، اے امیر المؤمنین ! آپ نے اپنے رب سے گناہوں کی بخشش طلب کی اور پھر میری طرف متوجہ ہو کر ہنسنے کیوں لگے ؟ تو انھوں نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے سواری پر اپنے پیچھے بٹھایا۔ پھر مجھے لے کر حرہ مقام کی جانب چلنے لگے۔ پھر اسی طرح اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور یہ دعا فرمائی۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما۔ بیشک آپ کے سوا کوئی بھی گناہوں کی بخشش نہیں کرسکتا۔ پھر میری طرف متوجہ ہو کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنسنے لگے۔ اس پر میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے اپنے رب سے بخشش طلب کی۔ اور پھر میری طرف متوجہ ہو کر ہنسنے کیوں لگے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا؛ میں مسکرایا اپنے رب کے مسکرانے کی وجہ سے کہ اللہ اپنے بندے پر تعجب کرتا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی مغفرت نہیں کرسکتا۔