hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30014

.

ابن أبي شيبة

30014
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللہِ: إذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ الْحَاجَۃَ فَلْیَقُلِ: اللَّہُمَّ إنِّی أَسْتَخِیرُک بِعِلْمِکَ وَأَسْتَقْدِرُک بِقُدْرَتِکَ وَأَسْأَلُک مِنْ فَضْلِکَ فَإِنَّک تَقْدِرُ ، وَلا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ ، وَلا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوبِ اللَّہُمَّ إِنْ کَانَ ہَذَا الأَمْرَ الَّذِی أَرَدْتہ خَیْرًا لِی فِی دِینِی وَمَعِیشَتِی وَخَیْرِ عَاقِبَتِی فَیَسِّرْہُ لِی وَبَارِکْ لِی فِیہِ، وَإِنْ کَانَ غَیْرُ ذَلِکَ خَیْرًا فَقَدِّرْ لِی الْخَیْرَ حَیْثُمَا کَانَ، ثُمَّ رَضِّنِی بِمَا قَضَیْت۔ (بزار ۱۵۸۳)
(٣٠٠١٥) حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک کسی ضرورت کے پوری کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ وہ یہ کلمات کہہ لیا کرے : اے اللہ ! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے خیر مانگتا ہوں۔ اور میں تیری قدرت کے ذریعہ تجھ سے قدرت مانگتا ہوں اور میں تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ بلاشبہ تجھے ہی قدرت حاصل ہے اور مجھے قدرت نہیں ہے۔ اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو غیب کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ ! اگر یہ کام جس کے کرنے کا میں نے ارادہ کیا ہے میرے دین، دنیا و آخرت میں میرے لیے بہتر ہے تو اس کام کو میرے لیے آسان فرما۔ اور میرے لیے اس میں برکت فرما۔ اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور کام بہتر ہے پس وہ خیر میرے مقدر فرما جہاں کہیں بھی ہو۔ پھر مجھے راضی فرما دے اس فیصلہ سے جو تو نے کیا ہے۔