hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30026

.

ابن أبي شيبة

30026
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۲۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ سَمِعْت ہَانِئَ بْنَ عُثْمَانَ یُحَدِّثُ ، عَن أُمِّہِ حُمَیْضَۃَ بِنْتَ یَاسِرٍ ، عَنْ جَدَّتِہَا یُسَیْرَۃَ ، وَکَانَتْ إحْدَی الْمُہَاجِرَاتِ ، قَالَتْ : قَالَ لہا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَلَیْکُنَّ بِالتَّسْبِیحِ وَالتَّکْبِیرِ وَالتَّقْدِیسِ ، وَاعْقُدْنَ بِالأَنَامِلِ فَإِنَّہُنَّ یَأْتِینَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَسْئُولاتٍ مُسْتَنْطَقَاتٍ ، وَلا تَغْفُلْنَ فَتُنْسَیْنَ مِنَ الرَّحْمَۃِ۔
(٣٠٠٢٧) حضرت یُسَیرَہ جو مہاجرہ صحابیہ ہیں فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم عورتوں پر لازم ہے اللہ کی پاکی بیان کرنا ۔ اور بڑائی بیان کرنا اور اللہ کی تعظیم و تکریم کرنا۔ اور ان کو اپنی انگلیوں پر شمار کرو کیونکہ ان انگلیوں سے پوچھا جائے گا اور ان کو گویائی دی جائے گی (قیامت کے دن) اور تم غفلت میں مبتلا مت ہونا۔ پس تم رحمت کی نظر سے بھلا دی جاؤ گی۔