(۳۰۰۴۷) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : کُنَّا عِنْدَ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ فَسَکَتَ سَکْتَۃً فَقَالَ : لَقَدْ أَصَبْت بِسَکْتَتِی ہَذِہِ مِثْلَ مَا سَقَی النِّیلُ وَالْفُرَاتُ ، قَالَ : قُلْنَا : وَمَا أَصَبْت ؟ قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
(٣٠٠٤٧) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے پاس تھے پس ان پر سکتہ طاری ہوگیا۔ پھر وہ فرمانے لگے : البتہ تحقیق مجھے جو یہ سکتہ لاحق ہوا جسے دریائے نیل و فرات نے سراب کردیا ہو۔ حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں۔ ہم نے پوچھا : آپ کو کا چیز لاحق ہوئی تھی۔ انھوں نے فرمایا اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔