hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30083

.

ابن أبي شيبة

30083
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۸۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ : لأَنْ أَکُونَ فِی قَوْمٍ یَذْکُرُونَ اللَّہَ مِنْ حِینَ یُصَلُّونَ الْغَدَاۃَ إِلَی حِینَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَکُونَ عَلَی مُتُونِ الْخَیْلِ أُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللہِ إِلَی أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَلأَنْ أَکُونَ فِی قَوْمٍ یَذْکُرُونَ مِنْ حِینَ یُصَلُّونَ الْعَصْرَ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَکُونَ عَلَی مُتُونِ الْخَیْلِ أُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللہِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ۔
(٣٠٠٨٤) حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن الصامت نے ارشاد فرمایا کہ میں ایسے لوگوں میں بیٹھوں جو صبح کی نماز سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر اللہ کے راستہ میں سورج کے طلوع ہونے تک جہاد کروں۔ اور میں ایسے ہی لوگوں میں رہوں جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر سورج غروب ہونے تک اللہ کے راستہ میں جہاد کروں۔