(۳۰۰۸۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَیْقٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِی مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، وَأَبِی سَعِیدٍ یَشْہَدَانِ بِہِ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ: مَا جَلَسَ قَوْمٌ مُسْلِمُونَ مَجْلِسًا یَذْکُرُونَ اللَّہَ فِیہِ إِلاَّ حَفَّتْہُمُ الْمَلائِکَۃُ وَتَغَشَّتْہُمُ الرَّحْمَۃُ ، وَنَزَلَتْ عَلَیْہِمُ السَّکِینَۃُ ، وَذَکَرَہُمَ اللَّہُ فِیمَنْ عِنْدَہُ۔ (ترمذی ۳۳۷۸۔ ابن ماجہ ۳۷۹۱)
(٣٠٠٨٩) حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کسی مسلمان قوم نے مجلس میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر نہیں کیا مگر یہ کہ فرشتوں نے ان کو گھیر لیا اور رحمت نے ان کو ڈھانپ لیا اور ان پر سکینہ نازل ہوتی ہے اور اللہ ان کا ذکر فرشتوں کی مجلس میں فرماتے ہیں۔