(۳۰۰۹۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی سُمِیٌّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ فِی یَوْمٍ مِئَۃ مَرَّۃٍ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، کَانَ لَہُ کَعَدْلِ عَشْرِ رِقَابٍ ، وَکُتِبَتْ لَہُ مِئَۃ حَسَنَۃٍ ، وَمُحِیَ عَنْہُ مِئَۃ سَیِّئَۃٍ ، وَکَانت لَہُ حِرْزًا مِنَ الشَّیْطَانِ سَائِرَ یَوْمہ إِلَی اللَّیْلِ ، وَلَمْ یَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا أَتَی بِہِ إِلاَّ مَنْ قَالَ أَکْثَرَ۔ (بخاری ۳۲۹۳۔ مسلم ۲۰۷۱)
(٣٠٠٩٠) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، تو یہ اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے سو گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، اور یہ کلمات اس کے لیے سارا دن رات تک شیطان سے حفاظت کا ذریعہ ہیں، اور نہیں لائے گا قیامت کے دن اس سے افضل عمل کوئی بھی شخص مگر جس نے اس سے زیادہ مرتبہ ان کلمات کو پڑھا ہوگا۔