hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30097

.

ابن أبي شيبة

30097
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۹۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِی رُعَافَۃَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : مَنْ قَالَ فِی الْیَوْمِ مِئَۃ مَرَّۃٍ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، لَمْ یَجِئْ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ الدُّنْیَا بِأَفْضَلَ مِمَّا جَائَ بِہِ إِلاَّ إنْسَانٌ یَزِیدُ عَلَیْہِ۔
(٣٠٠٩٨) حضرت ابو رفاعہ جو کہ انصاری ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدردائ نے ارشاد فرمایا : جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے ! اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ، تو دنیا والوں میں سے کوئی بھی اس سے افضل عمل والا نہیں ہوگا مگر وہ شخص جس نے اس سے زیادہ مرتبہ ان کلمات کو پڑھا ہوگا۔