hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30100

.

ابن أبي شيبة

30100
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَن زَیْدِ الْعَمِّیِّ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ النَّاجِی ، أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ دَاوُد خَرَجَ بِالنَّاسِ یَسْتَسْقِی فَمَرَّ عَلَی نَمْلَۃٍ مُسْتَلْقِیَۃٍ عَلَی قَفَاہَا رَافِعَۃٍ قَوَائِمَہَا إِلَی السَّمَائِ وَہِیَ تَقُولُ ، اللَّہُمَّ إنَّا خَلْقٌ مِنْ خَلْقِکَ لَیْسَ لَنَا غِنًی عَن رِزْقِکَ ، فَإِمَّا أَنْ تَسْقِیَنَا وَإِمَّا أَنْ تُہْلِکَنَا، فَقَالَ: سُلَیْمَانُ لِلنَّاسِ: ارْجِعُوا، فَقَدْ سُقِیتُمْ بِدَعْوَۃِ غَیْرِکُمْ۔
(٣٠١٠١) حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد لوگوں کو پانی طلبی کی دعا کرنے کے لیے لے کر نکلے، پس ان کا گزر ایک چیونٹی پر ہوا جو الٹی ہو کر چت لیٹی ہوئی تھی، اور اپنی ٹانگیں آسمان کی طرف کی ہوئی تھیں اور یہ دعا مانگ رہی تھی : اے اللہ ! ہم بھی آپ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہیں، ہم تیرے رزق سے بالکل بےنیاز نہیں ہیں، یا تو آپ ہمیں سیراب فرما دیں یا آپ ہمیں ہلاک کردیں۔ تو حضرت سلیمان نے لوگوں سے فرمایا : تم لوگ واپس لوٹ جاؤ ! تمہیں دوسروں کی دعا سے سیراب کردیا جائے گا۔