hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30120

.

ابن أبي شيبة

30120
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن رَجَائٍ الأَنْصَارِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا صَلاۃً فَأَطَالَ فِیہَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، لَقَدْ أَطَلْت الْیَوْمَ الصَّلاۃَ ، قَالَ : إنِّی صَلَّیْت صَلاۃَ رَغْبَۃٍ وَرَہْبَۃٍ وَسَأَلْت اللَّہَ لأُمَّتِی ثَلاثًا ، فَأَعْطَانِی ثِنْتَیْنِ وَرَدَّ عَلَیَّ وَاحِدَۃً ، سَأَلْتُہُ أَنْ لاَ یُسَلِّطَ عَلَیْہِمْ عَدُوًّا مِنْ غَیْرِہِمْ فَأَعْطَانِیہَا ، وَسَأَلْتُہُ أَنْ لاَ یُہْلِکَہُمْ غَرَقًا فَأَعْطَانِیہَا ، وَسَأَلْتُہُ أَنْ لاَ یَجْعَلَ بَأْسَہُمْ بَیْنَہُمْ ، فَرُدَّت عَلَیَّ۔ (احمد ۲۴۰۔ ابن خزیمہ ۱۲۱۸)
(٣٠١٢١) حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن نماز پڑھی اور بہت لمبی نماز پڑھی، جب نماز پڑھ کر فارغ ہوئے۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے لمبی نماز پڑھی، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے شوق اور خوف کی نماز پڑھی اور میں نے اللہ سے اپنی امت کے لیے تین چیزیں مانگیں، پس اللہ نے مجھے دو چیزیں عطا فرما دیں اور ایک چیز کو واپس مجھ پر رد کردیا۔ میں نے اللہ سے سوال کیا کہ اس امت پر ان کے علاوہ کسی دشمن کو مسلط مت فرما۔ پس اللہ نے اس دعا کو شرف قبولیت عطا فرمائی، اور میں نے اللہ سے سوال کیا کہ اس امت کو ڈوبنے کے عذاب کے ذریعہ ہلاک مت فرما، پس اللہ نے اس دعا کو بھی شرف قبولیت عطا فرمائی۔ اور میں نے یہ بھی سوال کیا کہ اس امت کے درمیان آپس میں کوئی جنگ نہ ہو تو یہ دعا مجھ پر واپس لوٹا دی گئی۔