hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30132

.

ابن أبي شيبة

30132
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی الْوَلِیدِ عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی دُعَائِہِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک بِرَحْمَتِکَ الَّتِی وَسِعْت بِہَا کُلَّ شَیْئٍ ، وَبِعِزَّتِکَ الَّتِی أَذْلَلْتَ بِہَا کُلَّ شَیْئٍ ، وَخَضَعَ لَکَ بِہَا کُلَّ شَیْئٍ ، وَذَلَّ لَکَ بِہَا کُلَّ شَیْئٍ ، وَبِجَبَرُوتِکَ الَّتِی غَلَبْت بِہَا کُلَّ شَیْئٍ ، وَبِعَظَمَتِکَ الَّتِی غَلَبْت بِہَا کُلَّ شَیْئٍ ، وَبِسُلْطَانِکَ الَّذِی مَلأَت بِہِ کُلَّ شَیْئٍ ، وَبِقُوَّتِکَ الَّتِی لاَ یَقُومُ لَہَا شَیْئٌ ، وَبِنُورِکَ الَّذِی أَضَائَ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ وَبِعِلْمِکَ الَّذِی أَحَاطَ بِکُلِّ شَیْئٍ ، وَبِاسْمِکَ الَّذِی یُبتدأ بِہِ کُلَّ شَیْئٍ ، وَبِوَجْہِکَ الْبَاقِی بَعْدَ فَنَائِ کُلِّ شَیْئٍ ، یَا نُورُ یَا قُدُّوسُ یَا نُورُ یَا قُدُّوسُ ثَلاثًا ، یَا أَوَّلَ الأَوَّلِینَ وَیَا آخِرَ الآخِرِینَ ، وَیَا اللَّہُ یَا رَحْمَانُ یَا رَحِیمُ ، اغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی تُنْزِلُ النِّقَمَ ، وَاغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی تہتک العصم ، وَاغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی تُورِثُ النَّدَمَ ، وَاغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی تَحْبِسُ الْقَسَمَ وَاغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی تُغَیِّرُ النِّعَمَ ، وَاغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی تُنْزِلُ الْبَلائَ ، وَتُدِیلُ الأَعْدَائَ ، وَاغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی تَحْبِسُ غَیْثَ السَّمَائِ ، وَتُعَجِّلُ الْفَنَائَ ، وَتُظْلِمُ الْہَوَائَ ، وَتَرُدُّ الدُّعَائَ ، وَاغْفِرْ لِی الذُّنُوبَ الَّتِی ترِد إِلَی النَّارِ۔
(٣٠١٣٣) حضرت ولید بن ابو الولید نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی اپنی دعا میں پہلے تین مرتبہ یوں فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری اس رحمت کے ساتھ جس کے ذریعے تو ہر چیز پر حاوی ہے ، اور تیری اس عزت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو نے ہر چیز کو ذلیل کردیا، اور ہر چیز تیرے سامنے جھک گئی اور ہر چیز تیرے سامنے حقیر ہوگئی۔ اور تیری اس طاقت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو ہر چیز پر غالب ہے۔ اور تیری اس عظمت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو ہر چیز پر غالب ہے، اور تیری اس بادشاہت کے ساتھ جس کے ذریعہ تو نے ہر چیز کو بھر دیا، اور تیری اس قوت کے ساتھ جس کے سامنے کوئی چیز ٹھہر نہیں سکتی۔ اور تیرے اس نور کے ساتھ جس نے ہر چیز کو روشن کردیا۔ اور تیرے اس علم کے ساتھ جس نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے، اور تیرے اس نام کے ساتھ کہ جس سے ہر چیز کی ابتدا کی جاتی ہے، اور تیرے اس بابرکت چہرے کے ساتھ جو ہر چیز کے فنا ہونے کے بعد بھی باقی رہے گا ، اے نور بخشنے والے، اے برائیوں سے پاک ذات، اے نور بخشنے والے، اے برائیوں سے پاک ذات، (تین مرتبہ پڑھتے ) اے پہلوں میں سب سے پہلے، اور اے بعد والوں میں سے سب سے بعد والے ! اور اے اللہ ! اے رحم کرنے والے، اے بہت رحم کرنے والے، میرے ان گناہوں کو معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو سزائیں نازل کرتا ہے، اور میرے ان گناہوں کو معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو عصمت دری کرتا ہے ، اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو ندامت کا وارث بناتا ہے۔ اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو نصیب کو روک لیتا ہے۔ اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو نعمتوں کو بدل دیتا ہے اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما دے جن کی وجہ سے تو بلاؤں اور مصیبتوں کو نازل کرتا ہے ، اور دشمنوں کو غالب کرتا ہے، اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما جن کی وجہ سے تو آسمان کی بارش کو روک لیتا ہے، اور تو برباد کرنے میں جلدی کرتا ہے اور تو نفس پر ظلم کرتا ہے اور تو دعا کو رد کرتا ہے ، اور میرے ان گناہوں کو بھی معاف فرما جن کی وجہ سے تو جہنم کی طرف لوٹاتا ہے۔