hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30139

.

ابن أبي شيبة

30139
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : یَقُولُ اللَّہُ تعالی مَنْ کَانَ لَہُ عِنْدِی عَہْدٌ فَلْیَقُمْ قَالُوا : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَعَلِّمْنَا ، قَالَ : قُولُوا : اللَّہُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ إنِّی أَعْہَدُ إلَیْک عَہْدًا فِی ہَذِہِ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا إنَّک إِنْ تَکِلْنِی إِلَی عملی تُقَرِّبُنِی مِنَ الشَّرِّ وَتُبَاعِدُنِی مِنَ الْخَیْرِ ، وَأَنِّی لاَ أَثِقُ إِلاَّ بِرَحْمَتِکَ فَاجْعَلْہُ لِی عِنْدَکَ عَہْدًا تُؤَدِّیہِ إلَیَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ إنَّک لاَ تُخْلِفُ الْمِیعَادَ۔
(٣٠١٤٠) حضرت اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ فرماتے ہیں۔ کہ جس شخص کا بھی میرے پاس کوئی عہد ہے پس وہ کھڑا ہوجائے ان کے شاگردوں نے عرض کیا : اے ابو عبد الرحمن : پس آپ ہمیں بھی یہ سکھا دیجیے، انھوں نے ارشاد فرمایا : تم سب یہ کلمات پڑھو، اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ، ظاہر اور پوشیدہ باتوں کے جاننے والے، یقیناً میں اس دنیا کی زندگی میں تجھ سے ایک عہد کرتا ہوں یقیناً اگر تو نے مجھے میرے عمل کے سپرد کردیا تو تو نے مجھے شر کے قریب کردیا اور تو نے مجھے خیر سے دور کردیا۔ اور یقیناً میں نے نہیں یقین رکھا مگر تیری رحمت پر، پس تو اپنے پاس ہی میرے عہد کو رکھ لے جس کو قیامت کے دن پورا کرنا، یقیناً تو وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔