hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30140

.

ابن أبي شيبة

30140
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۴۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ إذَا دَعَا لأَصْحَابِہِ ، یقول : اللَّہُمَّ اہْدِنَا ، وَیَسِّرْ ہُدَاک لَنَا ، اللَّہُمَّ یَسِّرْنَا لِلْیُسْرَی وَجَنِّبْنَا الْعُسْرَی وَاجْعَلْنَا مِنْ أُولِی النُّہَی اللَّہُمَّ لَقِّنَّا نَضْرَۃً وَسُرُورًا ، وَاکْسُنَا سُنْدُسًا وَحَرِیرًا وَحَلِّنَا أَسَاوِرَ إلَہِ الْحَقِّ اللَّہُمَّ اجْعَلْنَا شَاکِرِینَ لِنِعْمَتِکَ مُثْنِینَ بِہَا قَائِلِیہَا وَتُبْ عَلَیْنَا إنَّک أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ۔
(٣٠١٤١) حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود جب اپنے شاگردوں کے لیے دعا کرتے تو یوں فرماتے۔ اے اللہ ! تو ہمیں ہدایت دے، اور اپنی ہدایت کو ہمارے لیے آسان فرما۔ اے اللہ ! ہماری آسانی کو بھی آسان فرما۔ اور ہمیں تنگی سے دور فرما۔ اور ہمیں دانش مندوں میں سے بنا دے، اے اللہ ! ہمیں خوشی اور راحت و سکون عطا فرما، اور ہمیں سندس اور ریشم پہنا، اور ہمیں زیورات سے مزین فرما، اے سچے معبود ! اے اللہ ! ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر گزار بنا دے، ان کے ذریعہ ثنا کرنے والا بنا دے ، اور ان کا ذکر کرنے والا بنا دے، اور تو ہماری توبہ کو قبول فرما، یقیناً تو ہی توبہ کو قبول کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے۔