hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30143

.

ابن أبي شيبة

30143
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ إذَا اجْتَہَدَ فِی الدُّعَائِ ، قَالَ اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک مِنْ فَضْلِکَ الَّذِی أَفَضَلْت عَلَی ، وَبَلائِکَ الْحَسَنِ الَّذِی ابْتَلَیْتنِی ، وَنَعْمَائِکَ الَّتِی أَنْعَمْت عَلَیَّ أَنْ تُدْخِلَنِی الْجَنَّۃَ ، اللَّہُمَّ أَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِکَ وَمَغْفِرَتِکَ وَفَضْلِک۔
(٣٠١٤٤) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعو جب دعا میں بہت زیادہ جدوجہد کرتے تو یوں فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے اس فضل کی برکت سے جو تو نے مجھ پر مہربانی فرمائی اور تیری اچھی آزمائش کی برکت سے جس سے تو نے مجھے آزمایا، اور تیری ان نعمتوں کی برکت سے جو تو نے مجھ پر کی ہیں کہ تو مجھے جنت میں داخل فرما دے، اے اللہ ! تو مجھے اپنی رحمت سے اور اپنی بخشش سے اور اپنے فضل سے جنت میں داخل فرما۔