hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30144

.

ابن أبي شيبة

30144
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : مَا دَعَا عَبْدٌ قَطُّ بِہَذِہِ الدَّعَوَاتِ إِلاَّ وَسَّعَ اللَّہُ عَلَیْہِ فِی مَعِیشَتِہِ یَا ذَا الْمَنِّ فَلا یُمَنَّ عَلَیْک یَا ذَا الْجَلالِ وَالإِکْرَامِ یَا ذَا الطَّوْلِ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ ، ظَہْرُ اللاجِئِینَ وَجَارُ الْمُسْتَجِیرِینَ وَمَأْمَنُ الْخَائِفِینَ ، إِنْ کُنْتَ کَتَبْتنِی عِنْدَکَ فِی أُمِّ الْکِتَابِ شَقِیًّا فَامْحُ عَنِّی اسْمَ الشَّقَائِ ، وَأَثْبِتْنِی عِنْدَکَ سَعِیدًا ، وَإِنْ کُنْتَ کَتَبْتَنِی فِی أُمِّ الْکِتَابِ مُقترًا عَلَی رِزْقِی ، فَامْحُ حِرْمَانِی ، وَتَقْتِیر رِزْقِی ، وَاثْبِتْنِی عِنْدَک سَعِیدًا مُوَفَّقًا لِلْخَیْرِ ، فَإِنَّک تَقُولُ فِی کِتَابِکَ {یَمْحُو اللَّہُ مَا یَشَائُ وَیُثْبِتُ وَعِنْدَہُ أُمُّ الْکِتَابِ}۔
(٣٠١٤٥) حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فریایا : کوئی بندہ ان کلمات کے ساتھ دعا نہیں کرتا مگر اللہ اس بندے کی معیشت میں وسعت فرما دیتے ہیں۔ اے احسان کرنے والے ! پس تجھ پر احسان نہیں کیا جاسکتا، اے عظمت و اکرام والے، اے مہربانی کرنے والے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ التجا کرنے والوں کے مدد گار، اور پناہ مانگنے والوں کی پناہ گاہ، اور ڈرنے والوں کے لیے امن دینے والے، اگر تو نے مجھے اپنے پاس ام الکتاب میں شقی ، بدبخت لکھ دیا ہے۔ تو مجھ سے شقاوت کو مٹا دے۔ اور مجھے اپنے نزدیک نیک بخت لکھ دے۔ اور اگر تو نے ام الکتاب میں مجھ پر میرے رزق کو تنگ لکھ دیاے تو میری محرومی اور رزق کی تنگی کو مٹا دے، اور مجھے اپنے پاس نیک بخت لکھ دے، جس کو خیر کی توفیق دی گئی ہو، پس یقیناً تو نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا ہے : اللہ جسے چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے برقرار رکھتا ہے، اور اسی کے پاس ام الکتاب ہے۔