(۳۰۱۴۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَدْعُو اللَّہُمَّ أَلْبِسْنَا لِبَاسَ التَّقْوَی ، وَأَلْزِمْنَا کَلِمَۃَ التَّقْوَی ، وَاجْعَلْنَا مِنْ أُولِی النُّہَی ، وَأَمِتْنَا حِینَ تَرْضَی ، وَأَدْخِلْنَا جَنَّۃَ الْمَأْوَی ، وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ بَرَّ وَاتَّقَی ، وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَی ، وَنَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوَی ، وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ تُیَسِّرُہُ لِلْیُسْرَی ، وَتُجَنِّبُہُ الْعُسْرَی ، وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ یَتَذَکَّرُ فَتَنْفَعُہُ الذِّکْرَی ، اللَّہُمَّ اجْعَلْ سَعْیَنَا مَشْکُورًا وَذَنْبَنَا مَغْفُورًا ، وَلَقِّنَّا نَضْرَۃً وَسُرُورًا ، وَاکْسُنَا سُنْدُسًا وَحَرِیرًا ، وَاجْعَلْ لَنَا أَسَاوِرَ مِنْ ذَہَبٍ وَلُؤْلُؤٍ وَحَرِیرًا۔
(٣٠١٤٨) حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو ہمیں تقوی کا لباس پہنا دے، اور تقوی کے کلمہ کو ہم پر لازم کر دے۔ اور ہمیں دانش مندوں میں سے بنا دے، اور ہمیں اس وقت موت دینا جب تو ہم سے راضی ہوجائے، اور ہمیں جنت المأویٰ میں داخل فرما دے اور ہمیں بنا دے ان لوگوں میں سے جنہوں نے نیکی کی اور تقویٰ اختیار کیا اور اچھائی کے ساتھ سچ کہا اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا۔ اور ہمیں بنا دے ان لوگوں میں سے جن کے لیے تو نے آسانی پیدا کی، اور تو نے تنگی کو ان سے دور کردیا۔ اور ہمیں بنا دے ان لوگوں میں سے جنہوں نے نصیحت حاصل کی، پس ان کی نصیحت نے ان کو نفع پہنچایا۔ اے اللہ ! ہماری کوششوں کو شکر سے لبریز فرما۔ اور ہمارے گناہوں کو بخش دے اور تو ہم سے خوشی و سرور کی حالت میں ملاقات فرمانا، اور تو ہمیں سندس اور ریشم کا لباس پہنانا اور آپ ہمیں سونے کے، اور موتیوں اور ریشم کے زیورات سے مزین فرمانا۔