(۳۰۱۴۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ أَبِی الْیَقْظَانِ حُصَیْنِ بْنِ یَزِیدَ الثَّعْلَبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا فَرَغَ مِنَ الصَّلاۃِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَأَسْأَلُکَ الْغَنِیمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلامَۃَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک الْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ وَالْجَوَارَ مِنَ النَّارِ ، اللَّہُمَّ لاَ تَدَعْ ذَنْبًا إِلاَّ غَفَرْتہ ، وَلا ہَمًّا إِلاَّ فَرَّجْتہ ، وَلا حَاجَۃً إِلاَّ قَضَیْتہَا۔
(٣٠١٤٧) حضرت حصین بن یزید الثعلبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود جب نماز سے فارغ ہوتے تھے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے مانگتا ہوں وہ تمام اسباب جو تیری رحمت کے لیے لازم ہوں اور وہ اسباب جن سے تیری مغفرت یقینی ہوجائے، اور میں تجھ سے ہر نیکی سے مال غنیمت کا حصہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں تجھ سے جنت والی کامیابی کا سوال کرتا ہوں، اور جہنم سے آزادی کا۔ اے اللہ ! تو کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑ جس کو تو نے بخش نہ دیا ہو، اور نہ ہی کوئی فکر جس سے تو رہائی نہ دے، اور نہ ہی کوئی ضرورت جس کو تو پورا نہ فرما دے۔