(۳۰۱۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی عَلِیٍّ رَجُلٍ مِنْ بَنِی کَاہِلٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا أَبُو مُوسَی الأَشْعَرِیُّ فَقَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، اتَّقُوا ہَذَا الشِّرْکَ فَإِنَّہُ أَخْفَی مِنْ دَبِیبِ النَّمْلِ ، فَقَالَ مَنْ شَائَ أَنْ یَقُولَ : وَکَیْفَ نَتَّقِیہِ وَہُوَ أَخْفَی مِنْ دَبِیبِ النَّمْلِ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ قُولُوا : اللَّہُمَّ إنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ نُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَعْلَمُہُ وَنَسْتَغْفِرُک لِمَا لاَ نَعْلَمُ۔
(بخاری ۵۰۹۔ احمد ۴۰۳)
(٣٠١٦٣) حضرت ابو علی جو قبیلہ بنو کاہل کے ایک شخص ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا : کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم سے خطاب کرتے ہوئے فرمانے لگے : اے لوگو ! شرک سے بچو یقیناً وہ چیونٹی کی آھٹ سے بھی زیادہ خفی ہے۔ پس جس نے پوچھنا چاہا تو پوچھا : اے اللہ کے رسول ہم کیسے اس سے بچ سکتے ہیں حالانکہ وہ تو چیونٹی کی آہٹ سے بھی زیادہ خفی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو : اے اللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں اس چیز کو جس کو ہم جانتے ہیں، اور ہم آپ سے بخشش طلب کرتے ہیں ان گناہوں کی جن کو ہم نہیں جانتے۔