(۳۰۱۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَن لَیْثٍ ، عَن شَہْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَقُولُ اللَّہُ : یَا عِبَادِی ، کُلُّکُمْ مُذْنِبٌ إِلاَّ مَنْ عَافَیْتہ ، فَاسْتَغْفِرُونِی أَغْفِرْ لَکُمْ ، وَمَنْ عَلِمَ أَنِّی ذُو قُدْرَۃٍ عَلَی أَنْ أَغْفِرَ لَہُ غَفَرْت لَہُ ، وَلا أُبَالِی ، یَا عِبَادِی ، کُلُّکُمْ ضَالٌّ إِلاَّ مَنْ ہَدَیْتہ فَاسْتَہْدُونِی أَہْدِکُمْ ، یَا عِبَادِی ، کُلُّکُمْ فَقِیرٌ إِلاَّ مَنْ أَغْنَیْتہ فَاسْأَلُونِی أُعْطِکُمْ۔
(ترمذی ۲۴۹۵۔ احمد ۱۵۴)
(٣٠١٧٣) حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ فرماتے ہیں ! اے میرے بندو ! تم سب گناہ گار ہو مگر وہ جس کو میں نے عافیت بخشی۔ پس تم مجھ سے مغفرت مانگو میں تمہاری مغفرت کر دوں گا۔ اور جو شخص جان لے کہ میں قدرت والا ہوں کہ میں اس کی مغفرت کرسکتا ہوں تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں ہوگی۔ اے میرے بندو ! تم سب گمراہ ہو مگر جس کو میں نے ہدایت دی۔ پس تم مجھے سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔ اے میرے بندو ! تم سب فقیر ہو مگر جس کو میں نے غنی کیا۔ پس تم مجھ سے مانگو میں تمہیں عطا کروں گا۔