(۳۰۱۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَن عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُوہِبٍ ، عَن مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَلِمَاتٌ إذَا قَالَہُنَّ الْعَبْدُ وَضَعَہُنَّ مَلَکُ فی جَنَاحِہِ ، ثُمَّ عَرَجَ بِہِنَّ فَلا یَمُرُّ عَلَی مَلأٍ مِنَ الْمَلائِکَۃِ إِلاَّ صَلَّوْا عَلَیْہِنَّ وَعَلَی قَائِلِہِنَّ حَتَّی یُوضَعن بَیْنَ یَدَیِ الرَّحْمَن : سُبْحَانَ اللہِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ وَسُبْحَانَ اللہِ أنزاہ اللَّہُ عَنِ السُّوئِ۔ (طبرانی ۶۷۴۱)
(٣٠١٩٤) حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کچھ کلمات ایسے ہیں کہ جب کوئی بندہ ان کلمات کو پڑھتا ہے تو فرشتہ ان کلمات کو اپنے پروں میں رکھتا ہے، پھر ان کلمات کو اوپر لے جاتا ہے۔ پس وہ فرشتوں کے کسی بھی گروہ پر نہیں گزرتا مگر یہ کہ وہ ان کلمات پر اور ان کے کہنے والے پر رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ کلمات رحمن کے سامنے رکھ دیے جاتے ہیں : وہ کلمات یہ ہیں : اللہ سب عیبوں سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی ہمت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ اور اللہ پاک ہے۔ یعنی اللہ تمام برائیوں سے پاک ہے۔