hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30195

.

ابن أبي شيبة

30195
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۹۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، حَدَّثَنَا وَائِلُ بْنُ دَاوُد ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ الْبَصْرِیَّ یُحَدِّثُ ، قَالَ : بَیْنَمَا رَجُلٌ رَأَی فِی الْمَنَامِ ، أَنَّ مُنَادِیًا یُنَادِی فِی السَّمَائِ ، أَیُّہَا النَّاسُ ، خُذُوا سِلاحَ فَزَعِکُمْ ، فَعَمَدَ النَّاسُ فَأَخَذُوا السِّلاحَ حَتَّی إنَّ الرَّجُلَ یَجِیئُ، وَمَا مَعَہُ عَصًا ، فَنَادَی مُنَادٍ مِنَ السَّمَائِ : لَیْسَ ہَذَا سِلاحَ فَزَعِکُمْ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الأَرْضِ: مَا سِلاحُ فَزَعِنَا ، فَقَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
(٣٠١٩٦) حضرت وائل بن داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری کو یوں بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ہمارے درمیان ایک آدمی تھا جس نے خواب میں دیکھا کہ ایک منادی نے آسمان میں یہ ندا لگائی۔ اے لوگو ! تم اپنے خوف و گھبراہٹ کے لیے ہیام ر پکڑ لو۔ پھر لوگوں نے ارادہ کیا اور ہتھیار پکڑ لیے۔ یہاں تک کہ ایک آدمی آیا اس کے پاس لاٹھی تک نہیں تھی۔ پھر آسمان سے ایک منادی نے آواز لگائی : یہ تمہاری گھبراہٹ کے ہتھیار نہیں ہیں۔ تو اہل زمین میں سے ایک شخص نے پوچھا : ہماری گھبراہٹ کے ہتھیار کیا ہیں ؟ تو اس نے کہا : یہ کلمات ہیں ، اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے۔