(۳۰۲۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْعَلائِ ، عَن عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ ، أَنَّہُ أتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ الشَّیْطَانَ حَالَ بَیْنَ صَلاتِی وَقِرَائَتِی ، فَقَالَ : ذَاکَ شَیْطَانٌ یُقَالُ لَہُ : خَنْزَبُ فَإِذَا أَحْسَسْت بِہِ فَاتْفُلْ عَلَی یَسَارِکَ ثَلاثًا وَتَعَوَّذْ بِاللہِ مِنْ شَرِّہِ
(٣٠٢٠٧) حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کیاَ : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یقیناً شیطان میری نماز اور تلاوت کے درمیان حائل ہوگیا ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ شیطان ہے جس کو خنزب کہا جاتا ہے۔ پس جب بھی تو اس کو محسوس کرے تو اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اللہ کی پناہ مانگ اس کے شر سے۔