hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30207

.

ابن أبي شيبة

30207
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۲۰۸) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ الْخِطْمِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ ارْزُقْنِی حُبَّک وَحُبَّ مَنْ یَنْفَعُنِی حُبُّہُ عِنْدَکَ ، اللَّہُمَّ وَارْزُقْنِی مَا أُحِبُّ وَاجْعَلْہُ قُوَّۃً لِی فِیمَا تُحِبُّ ، وَمَا زَوَیْت عَنِّی مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْہُ لِی فَرَاغًا فِیمَا تُحِبُّ۔
(٣٠٢٠٨) حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن یزید الخطمی یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو مجھے اپنی محبت سے نواز دے۔ اور اس شخص کی محبت سے جس کی محبت مجھے تیرے نزدیک نفع پہنچائے۔ اے اللہ ! تو مجھے عطا فرما وہ چیز جسے میں پسند کرتا ہوں۔ اور تو مجھ میں قوت دے اس چیز کے بارے میں جسے تو پسند کرتا ہے اور میری محبوب چیزوں میں سے جو تو نے مجھ سے دور کی ہیں ان کے بدلے میرے دل کو ان چیزوں میں لگا دے جو تجھے محبوب ہیں۔