hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30234

.

ابن أبي شيبة

30234
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۲۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، أَنَّ الْوَلِیدَ بْنَ الْوَلِیدِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الْمَخْزُومِیَّ شَکَا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدِیثَ نَفْسٍ وَجَدَہُ وَأَنَّہُ قَالَ لَہُ : إذَا أَتَیْتَ إِلَی فِرَاشِکَ فَقُلْ : أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہِ وَعِقَابِہِ ، وَشَرِّ عِبَادِہِ ، وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَنْ یَحْضُرُونِ ، فَو الَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لاَ یَضُرُّک شَیْئٌ حَتَّی تُصْبِحَ۔
(٣٠٢٣٥) حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ حضرت ولید بن مغیرہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دل میں آنے والے خیالات کی شکایت کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے ارشاد فرمایا : جب تو اپنے بستر میں آئے تو یہ کلمات پڑھ ، میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ، اس کے غصہ اور اس کی پکڑ سے اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیطان کے وسوسوں سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تجھے کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی یہاں تک کہ تو صبح کرلے گا۔