(۳۰۲۳۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : أَصَابَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ أَرَقٌ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَلا أُعَلِّمُک کَلِمَاتٍ إذَا قُلْتہنَّ نِمْت اللَّہُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ، وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الأَرْضِینَ ، وَمَا أَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِینِ ، وَمَا أَضَلَّتْ ، کُنْ لِی جَاری مِنْ شَرِّ خَلْقِکَ کُلِّہِمْ جَمِیعًا أَنْ یَفْرُطَ عَلَیَّ أَحَدٌ مِنْہُمْ ، أَوْ یَبْغِی ، عَزَّ جَارُک ، وَلا إلَہَ غَیْرُک۔ (ترمذی ۳۵۲۳۔ طبرانی ۹۸۴)
(٣٠٢٣٩) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید کو رات میں نیند نہیں آتی تھی، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جب تم ان کو کہو گے تو تمہیں نیند آجائے گی ؟ تم یہ کلمات پڑھا کرو ! اے اللہ ! ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چیزوں پر انھوں نے سایہ کیا ہوا ہے اور ساتوں زمینوں کے رب اور جن چیزوں کو انھوں نے اٹھا رکھا ہے اور شیاطین کے رب اور جو یہ گمراہ کرتے ہیں، تو میرا محافظ بن جا ! اپنی تمام مخلوق کے شر سے، کہ ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی کرے یا سرکشی کرے ، تیری پناہ غالب ہے ، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔