(۳۰۲۵۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَن زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَن وَہْبِ بْنِ الأَجْدَعِ أَنَّہُ سَمِعَ عُمَرَ یَقُولُ : یَبْدَأُ بِالصَّفَا وَیَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ الْبَیْتَ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ سَبْعَ تَکْبِیرَاتٍ ، بَیْنَ کُلِّ تَکْبِیرَتَیْنِ حَمْدُ اللہِ ، وَصَلاۃٌ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَسْأَلَۃٌ لِنَفْسِکَ ، وَعَلَی الْمَرْوَۃِ مِثْلُ ذَلِکَ۔
(٣٠٢٥٤) حضرت وھب بن الاجدع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ صفا پہاڑی سے ابتدا کی جائے گی ، اور پہلے بیت اللہ کی طرف استقبال کرو، پھر سات مرتبہ تکبیر کہو، اور ہر دو تکبیروں کے درمیان اللہ کی حمدو ثنا بیان ہو، اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود ہو، اور اپنی ذات کے لیے سوال ہو، اور مروہ پہاڑی پر بھی ایسے ہی کیا جائے گا۔