hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30254

.

ابن أبي شيبة

30254
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۲۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا صَعِدَ علی الصَّفَا اسْتَقْبَلَ الْبَیْتَ ، ثُمَّ کَبَّرَ ثَلاثًا ، ثُمَّ قَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، یَرْفَعُ بِہَا صَوْتَہُ ، ثُمَّ یَدْعُو قَلِیلاً ، ثُمَّ یَفْعَلُ ذَلِکَ عَلَی الْمَرْوَۃِ حَتَّی یَفْعَلَ ذَلِکَ سَبْعَ مَرَّاتٍ فَیَکُونُ التَّکْبِیرُ واحِدًا وَعِشْرِینَ تَکْبِیرَۃً ، فَمَا یَکَادُ یَفْرُغُ حَتَّی یَشُقَّ عَلَیْنَا وَنَحْنُ شَبَابٌ۔
(٣٠٢٥٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب صفا پہاڑی پر چڑھتے تو بیت اللہ کی طرف رخ کرتے پھر تین مرتبہ تکبیر کہتے پھر یہ کلمات پڑھتے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اور ان کلمات میں اپنی آواز کو بلند فرماتے۔ پھر تھوڑی دیر دعا کرتے، پھر یہی عمل مروہ پہاڑی پر بھی فرماتے یہاں تک کہ سات مرتبہ ایسے چکر لگاتے، تو تکبیر کی تعداد اکیس بن جاتی، ہم نوجوان ہونے کے باوجود فارغ ہونے کے قریب بہت زیادہ تھک جاتے تھے۔