hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30334

.

ابن أبي شيبة

30334
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۳۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سُوَیْد الْکَاہِلِیِّ ، أَنَّ عَلِیًّا قَنَتَ فِی الْفَجْرِ بِہَاتَیْنِ السُّورَتَیْنِ : اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنَسْتَغْفِرُک وَنُثْنِی عَلَیْک الْخَیْرَ ، وَلا نَکْفُرُک ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ ، اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ ، وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک ، إنَّ عَذَابَک بِالْکَافِرِینَ مُلْحَقٌ۔
(٣٠٣٣٥) حضرت عبد الرحمن بن سوید الکاھلی فرماتے ہیں کہ حضرت علی فجر میں ان دو سورتوں کو بطور قنوت کے پڑھتے تھے۔ اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہم دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں ہی ہم حاضر ہوتے ہیں۔ ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔