(۳۰۳۷۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی وَہْبٍ ، عَن مَنْصُورٍ عَن سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : إذَا لَبِسَ الإِنْسَاْن الثَّوْبَ الْجَدِیدَ فَقَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہَا ثِیَابًا مُبَارَکَۃً نَشْکُرُ فِیہَا نِعْمَتَکَ ، وَنُحْسِنُ فِیہَا عِبَادَتَکَ ، وَنَعْمَلُ فِیہَا بِطَاعَتِکَ ، لَمْ تُجَاوِزْ تَرْقُوَتَہُ حَتَّی یَغْفِرَ لَہُ۔
(٣٠٣٧٥) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت سالم بن ابی الجعد نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص نیا کپڑا پہن کر یوں دعا پڑھے : اے اللہ ! تو ان کپڑوں کو بابرکت بنا دے۔ جن کو پہن کر میں تیری نعمتوں کا شکر ادا کروں ۔ میں جن میں تیرے بندوں کے ساتھ اچھا سلوک کروں۔ میں جن کو پہن کر تیری فرمان برداری میں عمل کروں۔ یہ دعا ابھی اس کے حلق میں بھی نہیں پہنچتی کہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں۔