(۳۰۴۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یَقُولُ فِی الصَّلاۃِ عَلَی الْمَیِّتِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لأَحْیَائِنَا وَأَمْوَاتِنَا وَأَلِّفْ بَیْنَ قُلُوبِنَا ، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا وَاجْعَلْ قُلُوبَنَا عَلَی قُلُوبِ خِیَارِنَا ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ اللَّہُمْ أَرْجِعْہُ إِلَی خَیْرٍ مِمَّا کَانَ فِیہِ ، اللَّہُمَّ عَفْوَک۔
(٣٠٤٠١) حضرت عبداللہ بن عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ حضرت علی نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے : اے اللہ ! تو بخش دے ہمارے زندوں کو اور ہمارے مردوں کو ۔ اور ہمارے دلوں کے درمیان جوڑ پیدا فرما۔ اور ہم لوگوں کے آپس کے معاملات درست فرما۔ اور ہمارے دلوں کو ہمارے بہترین لوگوں کے دلوں جیسا بنا دے، اے اللہ ! تو اس کو معاف فرما دے اے اللہ ! تو اس پر رحم فرما۔ اے اللہ ! تو اس کو لوٹا دے ایسی بھلائی کی طرف جس میں وہ پہلے تھا۔ اے اللہ ! تیری معافی کے طلب گار ہیں۔