hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30444

.

ابن أبي شيبة

30444
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۴۴۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَلِمَۃُ بْنُ وَرْدَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، قَالَ : أَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ امْرَأَۃٌ تَشْکُو إلَیْہِ الْحَاجَۃَ فَقَالَ : أَدُلُّک عَلَی خَیْرٍ مِنْ ذَلِکَ ، تُہَلِّلِینَ اللَّہَ ثَلاثًا وَثَلاثِینَ عِنْدَ مَنَامِکَ وَتُسَبِّحِینَہُ ثَلاثًا وَثَلاثِینَ ، وَتَحْمَدِینَہُ أَرْبَعًا وَثَلاثِینَ ، قَالَ : تِلْکَ مِئَۃ مَرَّۃٍ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا ، وَمَا فِیہَا۔ (بخاری ۶۳۵)
(٣٠٤٤٥) حضرت انس فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی ضروریات کی شکایت کرنے لگی، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں اس سے بھی بہتر چیز کی طرف تیری راہنمائی کرتا ہوں۔ تو رات کو سوتے وقت تینتیس مرتبہ لا الہ الا اللہ، اور تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، اور چونتیس مرتبہ الحمد للہ پڑھ۔ یہ کل میزان سو ہوئے ، یہ دنیا اور جو کچھ اس میں موجود ہے اس سے بہتر ہے۔