hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30445

.

ابن أبي شيبة

30445
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۴۴۶) حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالَ : حدَّثَنِی إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، وَأَبِی ہُرَیْرَہُ ، قَالا : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ اللَّہَ اصْطَفَی مِنَ الْکَلامِ أَرْبَعًا : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، ثُمَّ قَالَ : مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللہِ ، کُتِبَ لَہُ عِشْرُونَ حَسَنَۃً ، وَحُطَّ عَنْہُ عِشْرُونَ سَیِّئَۃً ، وَمَنْ قَالَ : اللَّہُ أَکْبَرُ فَمِثْلُ ذَلِکَ ، وَمَنْ قَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ فَمِثْلُ ذَلِکَ ، وَمَنْ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِہِ کُتِبَتْ لَہُ ثَلاثُونَ حَسَنَۃً وَحُطَّ عَنْہُ ثَلاثُونَ سَیِّئَۃً۔ (عبدالرزاق ۳۱۰)
(٣٠٤٤٦) حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ نے اپنے کلام میں سے چار کلمے چُنے ہیں : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے، پھر فرمایا : جو شخص کہتا ہے : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، تو اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، اور جو شخص کہے : اللہ سب سے بڑا ہے ، تو اس کے لیے بھی یہی ثوابب ہے، اور جو شخص کہے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اس کے لیے بھی ایسا ہی ثواب ہے، اور جو شخص اپنی طرف سے یوں کہے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، تو اس کے لیے تیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔