hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30470

.

ابن أبي شيبة

30470
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۴۷۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن عبد اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : کَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ إذَا سُوِّیَ عَلَی الْمَیِّتِ قَبْرُہُ قَامَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ عَبْدُک رُدَّ عَلَیْک ، فَارْأَفْ بِہِ وَارْحَمْہُ ، اللَّہُمَّ جَافِ الأَرْضَ عَنْ جَنْبَیْہِ وَافْتَحْ أَبْوَابَ السَّمَائِ لِرُوحِہِ ، وَتَقَبَّلْہُ مِنْک بِقَبُولٍ حَسَنٍ ، اللَّہُمَّ إِنْ کَانَ مُحْسِنًا فَضَاعِفْ لَہُ فِی إحْسَانِہِ ، وَإِنْ کَانَ مُسِیئًا فَتَجَاوَزْ عَن سَیِّئَاتِہِ۔
(٣٠٤٧١) حضرت عبداللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر پر مٹی ڈال کر اسے برابر کردیا جاتا تو حضرت انس قبر پر کھڑے ہو کر یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تیرا بندہ تیری طرف لوٹا دیا گیا ہے پس تو اس پر شفقت فرما اور اس پر رحم فرما۔ اے اللہ ! زمین کو اس کے پہلو کی جانب سے کشادہ کر دے۔ اور اس کی روح کے لیے آسمان کے دروازے کھول دے۔ اور اس کے اعمال کو اچھے طریقہ سے قبول فرما، اے اللہ ! اگر یہ نیکو کار تھا تو اس کی نیکیوں کو دو چند فرما دے، اور اگر خطا کار تھا تو اس کی خطاؤں سے درگزر فرما۔