(۳۰۵۱۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عبد اللہِ بْنِ وَہْبٍ النَّخَعِیُّ ، عَن زَیْدٍ الْعَمِّیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ: أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، فُتِحَتْ لَہُ ثَمَانیَۃُ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ یَدْخُلُ مِنْ أَیِّہَا شَائَ۔
(٣٠٥١٥) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو کرے اور پھر تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے ! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس سے چاہے گا جنت میں داخل ہوجائے گا۔