hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30515

.

ابن أبي شيبة

30515
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۵۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِیئُ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ: حدَّثَنِی زَہْرَۃُ بْنُ مَعْبَدٍ أَبُو عَقِیلٍ ، أَنَّ ابْنَ عَمٍّ لَہُ أَخْبَرَہُ ، أَنَّہُ سَمِعَ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَتَمَّ وُضُوئَہُ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ: أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ، فُتِحَتْ لَہُ ثَمَانیَۃُ أَبْوَابٍ مِنَ الْجَنَّۃِ یَدْخُلُ مِنْ أَیِّہَا شَائَ۔
(٣٠٥١٦) حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو مکمل کرے، پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر یہ کلمات پڑھے : میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور یقیناً محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اسے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے۔ جس سے چاہے وہ جنت میں داخل ہوجائے۔