(۳۰۵۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَن خُلَیْدٍ الْعَصَرِیِّ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عَلَیْنَا سَلْمَانُ أَتَیْنَاہُ لیَسْتَقْرِئُنَا الْقُرْآنَ ،فَقَالَ: الْقُرْآنُ عَرَبِیٌّ فَاسْتَقْرِئُوہُ رَجُلاً عَرَبِیًّا ، فَاسْتَقْرَأْنَا زَیْدَ بْنَ صُوحَانَ ، فَکَانَ إذَا أَخْطَأَ أَخَذَ عَلَیْہِ سَلْمَانُ ، فَإِذَا أَصَابَ ، قَالَ: أَیْمُ اللہِ۔
(٣٠٥٤٨) حضرت خلید العصری فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ ہمیں قرآن پڑھائیں۔ پس وہ فرمانے لگے : قرآن تو عربی زبان میں ہے۔ پس تم کسی عربی آدمی سے پڑھو۔ تو ہم نے حضرت زید بن صوحان سے پڑھوایا۔ پس جب بھی وہ غلط پڑھتے تو حضرت سلمان ان کو پکڑ لیتے۔ اور جب وہ درست پڑھتے تو فرماتے : اللہ کی قسم ایسے ہی ہے۔