hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30548

.

ابن أبي شيبة

30548
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۵۴۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْ کَانَ یُقْرِئُنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُمْ کَانُوا یَقْتَرِئُونَ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَشْرَ آیَاتٍ ، وَلا یَأْخُذُونَ فِی الْعَشْرِ الأُخْرَی حَتَّی یَعْلَمُوا مَا فِی ہَذِہِ مِنَ الْعَمَلِ وَالْعِلْمِ ، قَالَ: فَعَلِمْنَا الْعَمَلَ وَالْعِلْمَ۔ (احمد ۴۱۰۔ ابن سعد ۱۷۲)
(٣٠٥٤٩) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہمیں بیان کیا اس شخص نے جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے تھے اور ہمیں قرآن پڑھایا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا : بیشک صحابہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دس آیات سیکھتے تھے : اور اگلی دس آیات اس وقت تک نہیں سیکھتے تھے جب تک کہ انھیں یینس ہوجاتا کہ جو سیکھا ہے وہ عمل اور علم میں بھی ہے۔ آپ نے فرمایا : ہم نے علم اور عمل دونوں سیکھے تھے۔