(۳۰۶۹۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ: حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُلَیٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِی یُحَدِّثُ ، عَن عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: خَرَجَ إلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِی الصُّفَّۃِ فَقَالَ: أَیُّکُمْ یُحِبُّ أَنْ یَغْدُوَ کُلَّ یَوْمٍ إِلَی بطْحَانَ ، أَو الْعَقِیقِ فَیَأْتِیَ مِنْہُ بِنَاقَتَیْنِ کَوْمَاوَیْنِ فِی غَیْرِ إِثْمَ وَلا قَطِیعَۃِ رَحِمٍ قُلْنَا: یَا رَسُولَ اللہِ ، کُلُّنَا نُحِبُّ ذَلِکَ ، قَالَ: فَلأَنْ یَغْدُو أَحَدُکُمْ إِلَی الْمَسْجِدِ فَیُعَلِّمُ ، أَوْ یَقْرَأُ آیَتَیْنِ مِنْ کِتَابِ اللہِ خَیْرٌ لَہُ مِنْ نَاقَتَیْنِ وَثَلاثٍ خَیْرٌ لَہُ مِنْ ثلاث ، وَأَرْبَعٌ خَیْرٌ لَہُ مِنْ أَرْبَعٍ وَمِثْل أَعْدَادِہِنَّ مِنَ الإِبِلِ۔ (ابوداؤد ۱۴۵۱۔ احمد ۱۵۴)
(٣٠٦٩٧) حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ہم لوگ صفہ میں تھے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے کون شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ صبح سویرے بطحان یا عقیق کے مقام پر جائے اور دو اونٹنیاں اعلی سے اعلی بغیر کسی قسم کے گناہ اور قطع رحمی کے پکڑ لائے۔ صحابہ نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس کو تو ہم سب پسند کرتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسجد میں جا کردو آیتوں کا پڑھنا یا پڑھا دینا دو اونٹنیوں سے اور تین آیات کا تین اونٹنیوں سے۔ اسی طرح چار آیات کا چار اونٹنیوں سے افضل ہے۔ اور ان کے برابر اونٹوں سے افضل ہے۔