(۳۰۶۹۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: لَوْ جُعِلَ لأَحَدٍ خَمْسُ قَلائِصَ إِنْ صَلَّی الْغَدَاۃَ بالقریۃ لَبَاتَ یَقُولُ لأَہْلِہِ: لَقَدْ أَنَی لِی أَنْ أَنْطَلِقَ ، وَاللہ لأَنْ یَقْعُدُ أَحَدُکُمْ فَیَتَعَلَّمُ خَمْسَ آیَاتٍ مِنْ کِتَابِ اللہِ فَلَہُنَّ خَیْرٌ لَہُ مِنْ خَمْسِ قَلائِصَ وَخَمْسِ قَلائِصَ۔
(٣٠٦٩٨) حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : اگر تم میں سے ہر کسی کے لیے پانچ جوان اونٹوں کو مقرر کردیا جائے اس صورت میں کہ وہ صبح کی نماز اپنے ٹھکانے پر پڑھے، تو وہ ضرور گھر والوں کو کہے گا کہ اب کہاں ممکن ہے میرے لیے چلنا : اللہ کی قسم ! تم میں سے ہر کوئی بیٹھ کر کتاب اللہ کی پانچ آیات سیکھے تو یہ اس کے حق میں پانچ جوان اونٹوں اور اونٹنیوں سے افضل ہے۔