(۳۰۷۰۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَن فِطْرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عبْدِ اللہِ ، قَالَ: مَنْ قَرَأَ فِی لَیْلَۃٍ خَمْسِینَ آیَۃً لَمْ یُکْتَبْ مِنَ الْغَافِلِینَ ، وَمَنْ قَرَأَ مِئَۃ آیَۃٍ کُتِبَ مِنَ الْقَانِتِینَ ، وَمَنْ قَرَأَ ثَلاثُ مِئَۃ آیَۃٍ کُتِبَ لَہُ قِنْطَارٌ ، وَمَنْ قَرَأَ تِسْعَ مِئَۃِ آیَۃٍ فُتِحَ لَہُ۔ (دارمی ۳۴۴۶)
(٣٠٧٠٩) حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص رات میں پچاس آیات پڑھے تو وہ غافلین میں شمار نہیں ہوتا۔ اور جو شخص سو آیات پڑھے تو وہ فرمان برداروں میں سے لکھ دیا جاتا ہے، اور جو شخص تین سو آیات پڑھے تو اس کے لیے اجر کا ایک ڈھیر لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جو شخص سات سو آیات پڑھے تو اس کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیا جائے گا۔