(۳۰۸۲۴) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّد ٍحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ ، عَن شَرِیکِ بْنِ شِہَابٍ الْحَارِثِیِّ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: یَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ قبل الْمَشْرِقِ یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لاَ یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ لاَ یَرْجِعُونَ إلَیْہِ۔ (احمد ۴۲۱۔ حاکم ۱۴۶)
(٣٠٨٢٤) حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مشرق کی جانب سے کچھ لوگ نکلیں گے وہ قرآن کو پڑھتے ہوں گے لیکن وہ ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا ، وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے ، جیسا کہ تیر شکار سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے ، پھر وہ اسلام کی طرف واپس نہیں لوٹیں گے۔