(۳۰۹۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنِ ابْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أُمِرْت أَنْ أَعْرِضَ عَلَیْک الْقُرْآنَ ، قَالَ: سَمَّانِی لَکَ ربک ، قَالَ: نَعَمْ ، فَقَالَ: أُبَیٌّ: {بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہِ فَبِذَلِکَ فَلْیَفْرَحُوا ہُوَ خَیْرٌ مِمَّا یَجْمَعُونَ}۔ (بخاری ۴۲۳۔ احمد ۱۲۲)
(٣٠٩٣٧) حضرت ابی ّ بن کعب فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تجھے قرآن سناؤں ۔ ابی نے عرض کیا : کیا آپ کے رب نے میرا نام لیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں ! تو حضرت ابی نے فرمایا اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے سو اس پر چاہیے ان کو خوش ہونا۔ یہ بہتر ہے ان سب چیزوں سے جو یہ جمع کر رہے ہیں۔