(۳۱۱۴۶) حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ ، قَالَ : خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت فِی مَنَامِی دِیکًا أَحْمَرَ نَقَرَنِی عَلَی مَعْقِدِ إزَارِی ثَلاَثَ نَقَرَاتٍ ، فَاسْتَعْبَرْتُہَا أَسْمَائَ بِنْتَ عُمَیْسٍ ، فَقَالَتْ : إنْ صَدَقَتْ رُؤْیَاک ، قَتَلَک رَجُلٌ مِنَ الْعَجَمِ۔
(٣١١٤٦) حضرت زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا اور فرمایا کہ میں نے خواب میں ایک سرخ مرغ کو دیکھا ہے کہ اس نے میرے ازار باندھنے کی جگہ میں تین ٹھونگیں ماری ہیں، میں نے اسماء بنت عمیس سے اس کی تعبیر پوچھی تو انھوں نے فرمایا کہ اگر آپ کا خواب سچا ہوا تو ایک عجمی آدمی آپ کو قتل کرے گا۔