hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31628

.

ابن أبي شيبة

31628
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۶۲۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ: فِی رَجُلٍ جَعَلَ وَصِیَّتَہُ إلَی مُکَاتَبِہِ ، فَقَالَ : الْمُکَاتَبُ : إنِّی قَدْ أَنْفَقْت مُکَاتَبَتِی عَلَی عِیَالِ مَوْلاَیَ ، فَقَالَ : یُصَدَّقُ ، وَیَجُوزُ ذَلِکَ ، وَلاَ بَأْسَ أَنْ یُوصِیَ إلَی عَبْدِہِ ، فَإِنْ قَالَ الْعَبْدُ : إنِّی قَدْ کَاتَبْت نَفْسِی ، أَوْ بِعْت نَفْسِی ، لَمْ یَجُزْ ذَلِکَ۔
(٣١٦٢٩) مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنی وصیت کا ذمہ دار اپنے مکاتب غلام کو بنایا تھا اور بعد میں مکاتب نے یہ کہا : میں نے اپنا بدل کتابت اپنے آقا کی اولاد پر خرچ کردیا ہے، کہ اس مکاتب کی تصدیق کی جائے گی اور ایسا کرنا جائز ہے، اور آدمی کے لیے اپنے غلام کو وصیت کرنا بھی جائز ہے ، لیکن اگر غلام بعد میں کہے کہ میں نے اپنے آپ کو مکاتب بنادیا، یا کہے کہ میں نے اپنے آپ کو بیچ دیا تو یہ اس کے لیے جائز نہیں۔