(۳۱۶۳۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَۃَ قَسَمَ مَالَہُ بَیْنَ وَرَثَتِہِ عَلَی کِتَابِ اللہِ ، وَامْرَأَۃٌ لَہُ قَدْ وَضَعَتْ رَجُلاً ، فَأَرْسَلِ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ إلَی قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ أَنْ أَخْرِجْ لِہَذَا الْغُلاَمِ حَقَّہُ ، قَالَ : قَالَ أَمَّا شَیْئٌ صَنَعَہُ سَعْدٌ فَلاَ أَرْجِعُ فِیہِ ، وَلَکِنْ نَصِیبِی لَہُ ، فَقِبَلاَ ذَلِکَ مِنْہُ۔
(٣١٦٣١) عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ (رض) نے اپنا مال اپنے ورثاء میں کتاب اللہ کے مطابق تقسیم کردیا ، اور پھر ان کی ایک بیوی نے ایک لڑکا جنا، حضرت ابوبکر (رض) اور عمر (رض) نے حضرت قیس بن سعد (رض) کو پیغام بھیجا کہ اس لڑکے کے لیے اس کا حق نکالو ! انھوں نے فرمایا : حضرت سعد نے جو تقسیم کردی ہے اس کو تو میں ختم نہیں کرسکتا، البتہ میرا حصّہ جو بنتا ہے وہ اس لڑکے کو دیتا ہوں، چنانچہ حضرت ابوبکر و عمر (رض) نے ان کی اس بات کو منظور فرما لیا۔