hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31631

.

ابن أبي شيبة

31631
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۶۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ بَیَانٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، قَالَ : اشْتَرَی رَجُلٌ أُخْتًا لَہُ کَانَتْ سُبِیَّت فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَاشْتَرَاہَا وَابْنًا لَہَا لاَ یُدْرَی مَنْ أَبُوہُ ، فَشَبَّ فَأَصَابَ مَالاً ، ثُمَّ مَاتَ فَأَتَوْا عُمَرَ فَقَصُّوا عَلَیْہِ الْقِصَّۃَ ، فَقَالَ : خُذُوا مِیرَاثَہُ فَاجْعَلُوہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ ، مَا أُرَاہُ تَرَکَ وَلِیَّ نِعْمَۃٍ ، وَلاَ أَرَی لَک فَرِیضَۃً ، فَبَلَغَ ذَلِکَ ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : مَہْ ، حَتَّی أَلْقَاہُ ، فَلَقِیَہُ ، فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَصَبَۃٌ وَوَلِیُّ نِعْمَۃٍ ، قَالَ : کَذَا ؟ قَالَ : نَعَمْ، فَأَعْطَاہُ الْمَالَ۔
(٣١٦٣٢) وبرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی ایک بہن کو خریدا جو زمانہ جاہلیت میں قید ہوگئی تھی، اس نے اس کو اس کے ایک بیٹے سمیت خرید لیا جس کا باپ نامعلوم تھا، چنانچہ وہ جوان ہوگیا، اور اس نے مال حاصل کرلیا ، پھر وہ مرگیا، لوگ حضرت عمر (رض) کے پاس آئے اور ساری بات بیان کی، آپ نے فرمایا اس کی میراث لے کر بیت المال میں داخل کردو، میرے خیال میں اس نے کوئی وارث نہیں چھوڑا جو اس کے مال کا حق دار ہوتا، اور میری رائے میں تمہارے لیے کوئی میراث نہیں، یہ بات حضرت ابن مسعود (رض) کو پہنچی تو انھوں نے فرمایا : رہنے دو ! اور انھوں نے اس بات کی تردید فرما دی، اس کے بعد وہ حضرت عمر (رض) سے ملے تو فرمایا : اے امیر المؤمنین ! وہ آدمی عصبہ ہے اور اس میت کے مال کا حق دار ہے، آپ نے پوچھا؛ ایسا ہی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : جی ہاں ! چنانچہ آپ نے اس کو مال عطا فرما دیا۔